مادھوری ممبئی کے 48 کروڑ کے لگژری اپارٹمنٹ کی مالکن بن گئیں

October 06, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں 48 کروڑ کا لگژری اور پُر تعیش رہائشی اپارٹمنٹ خرید لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا بلز بلو پروجیکٹ میں 53ویں منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کو گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو بُک کروایا گیا تھا۔

مادھوری ڈکشٹ کے اپارٹمنٹ میں سات سلاٹس گاڑی پارکنگ کے لیے مختص ہیں جبکہ ان کے گھر کا رقبہ 5 ہزار 384 مربع فٹ ہے۔

مادھوری کے نئے اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کے شاندار نظارے بھی کئے جاسکتے ہیں جبکہ انڈیا بلز بلو کی سوسائٹی میں سوئمنگ پول، فٹ بال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، جم، کرکٹ نیٹ اور بیڈمنٹن کورٹ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2021 سے قبل بھی مادھوری اسی پروجیکٹ کی 29ویں منزل پر لیز پر لیے ہوئے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں جو 12.5 لاکھ روپے ماہانہ کے کرائے پر لی گئی تھی۔