مفتاح اسماعیل کا عمران خان کی آڈیو لیک پر رد عمل

October 07, 2022

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر عمران خان کی آڈیو سے متعلق رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایشو یہ ہے کہ ایم این اے خریدنے کے لیے عمران خان کسے کہہ رہے ہیں؟

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کے لیے ایشو یہ نہیں ہے کہ عمران خان ایم این اے خرید رہا ہے، ایشو اس امیر شخص کا نام ہے جسے عمران خان کہہ رہا ہے کہ وہ پانچ ایم این ایز خرید کر دے۔

مفتاح اسماعیل نےکہا کہ عمران تو منافق ہے جو لوگوں کو فائدے پہنچا کر بدلے میں پیسا، زمینیں اور جیولری لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے اور اقتدار میں رہنے کے لیے صحیح یا غلط، سب کچھ کیا۔