موبائل چارج کرنے والا کپڑا تیار

October 31, 2022

جب کہیں باہر ہو اور موبائل کی چارجنگ ختم ہو رہی ہوتو کافی مشکلا ت کا سامنا کرناپڑسکتا ہے لیکن اس ترقی یا فتہ دور میں جلد ہی یہ پریشانی ختم ہو جائے گی ،کیوں کہ سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا تیار کیا ہے جو شمسی توانائی کو استعمال کرتے ہوئے، ان آلات کو چارج کرسکے گا ۔یہ کپڑا برطانیہ کی ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے محققین نے تیار کیاہے۔ اس میں 1200 چھوٹے چھوٹے فوٹو ولٹائک سیلز یعنی سولر پینلز نصب کیے گئے ہیں۔ یہ سیلز سورج کی روشنی سے 400 ملی واٹ کی توانائی بناسکتے ہیں جو ایک اسمارٹ واچ یا موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے کافی ہے اور ان کو کپڑے بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹیکسٹائل محقق ڈاکٹر تھیوڈور ہیوز-رائلے کا کہنا ہے کہ، یہ نمونہ مستقبل کے ای-ٹیکسٹائل کی دلچسپ جھلک ہے۔ اب تک بہت کم لوگوں نے یہ سوچا ہے کہ، ٹیکسٹائل اشیاء بجلی بنانے کے لیے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہےکہ جو مواد ہم نے بنایا ہے بالکل عام سے ٹیکسٹائل کی طرح دِکھتا ہے۔

اس پر سلوٹیں بھی آسکتی ہیں اور مشین میں دھویا بھی جاسکتا ہے۔ لیکن سطح کے نیچے ہزار فوٹو ولٹائک سیلز کا ایک نیٹ ورک لگایا ہے جو سورج کی روشنی سے توانائی بنا کر ذاتی آلات کو چارج کر سکتا ہے۔ اس مواد کو سولر سیلز کے ساتھ لمبائی میں 0.2 انچ اور 0.06 انچ چوڑائی میں جوڑا گیا ہے۔ ہر سولر سیل پر واٹر پروف تہہ چڑھی ہوئی ہے اور یہ آپس میں مضبوط اور لچکدار تاروں سے جڑے ہوئے ہیں۔