کارٹون سے نکل کر ’ننجا ٹرٹل‘ حقیقت بن گئے

November 19, 2022

افسانوی کہانیوں پر مبنی ننجا ٹرٹلز کے کارٹونز اور فلمز تو آپ نے دیکھی ہی ہوں گے، تاہم حقیقی زندگی میں بھی ایک ننجا ٹرٹل سامنے آگیا۔

جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا! سوشل میڈیا پر ایک ننھے کچھوے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے اس کچھوے کو ننجا ٹرٹل قرار دے رہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کھردری دیوار پر یہ ننھا کچھوا اپنے پیروں کو استعمال کرتے ہوئے عمودی سمت میں چڑھ رہا ہے جیسا کہ فلموں اور کارٹونز میں دکھایا جاتا ہے۔

انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو ’ننجا ٹرٹل‘ کے عنوان سے ہی شیئر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو نئی نہیں ہے، چند سال قبل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی، تاہم یہ دوبارہ وائرل ہورہی ہے۔