نادرن نے قائد اعظم وہیل چیئر ٹی 20 کپ جیت لیا

November 22, 2022

انٹرلوپ قائد اعظم وہیل چیئر ٹی 20 کپ نادرن نے جیت لیا۔ فائنل میں سندھ کو 30 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک سیف فائنل کے مین آف دی میچ قرار پائے۔ قائد اعظم ٹی 20 کپ میں مجموعی طور پر چھ ریجنز کی ٹیموں نے شرکت کی، احمد یار مین آف دی سریز، محمد علیم بہترین بیٹر، شہباز بہترین فیلڈر ، موحد طارق بہترین بولر، اور صدر ایوب بہترین کیپر قرار پائے۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل رخسانہ راجپوت مہمان خسوصی اعجاز الرحمان کو شیلڈ دیتے ہوئے

رخسانہ راجپوت صدر پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے افتتاحی اور اختتامی تقریب کے معزز مہمان جن میں کاشف ذاہد سینئر مینجر ڈومیسٹک پی سی بی، اعجاز الرحمان گروب ہیڈ چیف بینک آف پنجاب انٹرلوپ کے کرنل اعجاز ناصر اور سینئر م منیجر ایس آر ذیشان اکرم سیکریٹری مائنز حکومت پنجاب اسد اللہ کو اعزازی شیلڈ، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔