سری لنکن کرکٹر کرونا رتنے کو ایک سال کی معطل سزا، 5 ہزار ڈالر جرمانہ

November 25, 2022

کولمبو (جنگ نیوز) سری لنکا کرکٹ نے چمیکا کرونا رتنے کو نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر ایک کی معطل سزا سنادی، ان پر 5 ہزار ڈالرکا جرمانہ بھی کیا گیا۔ کرونا رتنے پر 3 الزامات تھے۔ تاہم الزامات کی نوعیت نہیں بتائی گئی۔ انہیں معطل سزا سنائی گئی اس لیے وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہونگے تاہم یہ بات یقینی ہے انہیں افغانستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ڈراپ کردیا جائے گا۔