ٹرک نے سائیکل سوارکوکچل دیا

November 25, 2022

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر )مشرقی بائی پاس کا رہائشی عبدالرحمن ولد سلطان خان گزشتہ روز گھر سے سائیکل پر ہزار گنجی جا رہا تھا وہ جسے ہی لنک روڈ پر پہنچا تو ٹرک نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاپولیس نے ڈرائیور کوگرفتارکرکے لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔