عبدالعزیز عمر المودی کا مرکزی جمعیۃ اہل حدیث برطانیہ کے دفتر کا دورہ

November 26, 2022

برمنگھم (پ ر) حیدرآباد دکن کی قدآور شخصیت الشیخ عبداللہ العمودی کے فرزند شیخ عبدالعزیز محمد عمر العمودی جوبرطانیہ کے دورہ پر ہیں، نے برمنگھم میں مرکزی جمعیۃ اہل حدیث برطانیہ کے دفتر جامع مسجد گرین لین برمنگھم کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ ا سہیل احمد ابن مولانا فضل الرحمٰن بخشی بھی تھے۔ گرین لین مسجد میں ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے ان کا استقبال کیا اور مولانا محمد عبدالہادی العمری صدر مجلس القضاء الاسلامی، مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی، مدیر صراط مستقیم، قاری ذکاء اللہ سلیم ، مولانا شیر خان جمیل احمد عمری، اسسٹنٹ مجلس القضاء الاسلامی برمنگھم سے مہمانوں نے ملاقات کی اور جمعیۃ اہل حدیث برطانیہ کی نشاطات سے واقفیت حاصل کرکے مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا۔ شیخعبدالعزیز محمد عمر العمودی دراصل یمنی الاصل ہیں اور ہیلی فیکس سے ان کے آباؤ اجداد نے ہجرت کرکے حیدرآباد دکن کو اپنا وطن بنالیا اور دعوت و تبلیغ کے ذریعے انہوں نے دین اسلام کی خدمت کو اپنا وتیرہ بنالیا ہے، وہ حیدرآباد دکن کے اپنے رفقا و احباب سے ملاقات کرکے پرانی یادہ تاز ہ کررہے ہیں۔