اپنے حقوق کے حصول کیلئے آخری حد تک جائینگے، خالد مقبول صدیقی

November 26, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خصوصی فنڈز سے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی کاموں کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ی لیاقت آباد کا علاقہ ایم کیو ایم پاکستان کا قلعہ ہے اور عوام اس قلعہ کے سپاہی ہیں، اب ملک چلانے والوں کو بھی سمجھ آ گیا ہے کہ اس ملک کی باگ دوڑ ہم سے زیادہ اچھی کوئی اور نہیں سنبھال سکھتا ، اگر ہمیں اپنے حقوق صحیح طریقے سے مل گئے توبہتر ورنہ حصول کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔