جماعت اسلامی کا سود ی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، نعرے

November 26, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)سود ی نظام کے خلاف منصورہ ملتان روڈ پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت میاں ذکر اللہ مجاہد، عبدالعزیز عابد اور حافظ ذوالنون نے کی۔ صہیب شریف، اویس وٹو، معاذ بھٹی، زاہد چشتی، انجینئر طلحہ عزیز،محمد اقبال آزاد، طیب صدیقی ، قاری وقار سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی اور سودی نظام کے خلاف نعرے بازی کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے اور غیر سودی نظام کو فروغ دیا جائے ۔ امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ سود اللہ اوراس کے رسول کے ساتھ کھلی جنگ ہے۔ سود معاشرے میں امن اور سلامتی کے بجائے بگاڑ پیدا کر رہا ہے۔