لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر فاطمہ میموریل ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سینئر لیگی ورکر صفدر انجم کے والد معروف محقق، ادیب و نقاد زاہد حسین انجم کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی نے زاہد حسین انجم کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔