شیراکوٹ: ڈانس کرنیوالے 29 مرد و خواتین سمیت 31 ملزم گرفتار

November 28, 2022

لاہور(کر ائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے 31ملزمان گرفتارکر لیے ،پولیس کے مطابق شیراکوٹ پولیس نےرات گئے ساونڈ سسٹم لگا کر ڈانس پارٹی میں مصروف 29 مرد و خواتین ، سنیپ چیکنگ کے دوران ناجائز اسلحہ کا مرتکب ملزم مظہر اور پابندی کے باوجود آتش بازی کرنے والے ملزم ناصرکو گرفتارکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔