چلڈرن ڈے ،چڈ گرامر اسکول میں کھیلوں کے مقابلے

November 29, 2022

ورلڈ چلڈرن ڈے کی مناسبت سےچڈ گرامر اسکول کے زیر اہتمام گرانڈ اسپورٹس کے تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نےمختلف مقابلوں میں حصہ لیا ، والدین کی جانب سے اسکول کے اس اقدام کو سراہا گیا جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، اسکول کے ایڈمنسٹریٹر وسیم صوفی نے کہا کہ بچوں کو صحت مند رکھنے کے لئیے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جاتے ہیں کرونا کے باعث تقریبات متاثر ہوئی تھیں جو ایک مشکل وقت تھا اب ایک بار پھر رونقیں بحال ہوئی ہیں بچے بہت خوش ہیں تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائیریکٹر رجسٹریشن پرائیویٹ اسکولز رفیعہ جاوید نے انعامات تقسیم کئے،اور کہا کہ تمام اسکولز کو چا ہئے کہ وہ کھیلوں کے مقابلے کر ائیں تاکہ بچے صحت مند ہوں اور ہمارے مستقبل کے معمار صحت مند ہوں