بھارتی دولہا شادی کے عین وقت بھی آفس کے کام میں مصروف

November 29, 2022

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

کورونا وبا کے باعث دنیا بھر میں کئی اداروں نے اپنے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا تاہم کچھ ملازمین نے اس پیشکش پر بھی غفلت کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ایک شخص کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جو شادی کے منڈپ میں بھی لیپ ٹاپ لے کر بیٹھ گیا اور اپنا کام کرنے میں مصروف رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منڈپ میں بیٹھا دولہا اور 2 پنڈت اپنے اپنے کاموں میں مصروف رہے۔

اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد بھارت میں لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ایک شخص نے لکھا کہ کسی بھی کمپنی کو اپنے ملازمین سے شادی کے دن کام کرنے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے۔

تصویر پر ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ اس شخص کو زندگی اور نوکری کے درمیان توازن کرنا سیکھنا چاہیے۔