پاکستانی صحافی ارشد شریف کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

November 30, 2022

برمنگھم (ابرار مغل) پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد امیر ملت برمنگھم میں سجادہ نشین علی لور سیداں صاحبزاہ پیرسید منور حسین شاہ جماعتی کی صدارت میں قرآن خوانی کی گئی ،جس میں بڑی تعداد نےلوگوں نے شرکت کی اور مرحوم ارشد شریف کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے اس موقع پر کہا کہ ارشد شریف نے حق و سچ اور جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کرکے شہادت کا جام نوش کیا ہے انکی شہادت کبھی رائیگاں نہیں جائیگی ،ایک نا ایک دن حقیقی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے موجودہ خالات میں عمران خان آخری امید کی کرن ہے، عمران کو مضبوط کرکے پاکستان بچایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا ،قائد اعظم مسلمانوں کی آخری امید تھے اور اب عمران خان ہمیں اپنی منزل کے قریب کرے گی۔