پی آئی اے میں مسافروں کی خاطر مدارات کا معیار بہتر بنانے کیلئے کسٹمر کیئر ویک کا آغاز

November 30, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے مسافروں کی خاطر مدارات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کسٹمر کئیر ویک کا آغاز کر دیا ہے ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ کسٹمر کیئر ویک 29 نومبر تا 4 دسمبرتک منایا جائے گا اورپوری دنیا میں موجود پی آئی اے نیٹ ورک اور پروازوں پر منایا جارہا ہے،کسٹمر کیئر ویک کے دوران مسافروں کیلئے بھی کثیر تعداد میں تحائف اور انعامات مختص ہیں۔