لیسکو کا سالانہ ترقیاتی و مرمتی کام جاری

November 30, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لیسکو کے زیرانتظام آٹھوں سرکلز میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور حفاظت کے لئے سالانہ ترقیاتی اور مرمتی کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں، جس میں کھمبوں اور لائنوں کے قریب لگے د رختوں کی شاخوں کی کٹائی، سسٹم کی صفائی اور مرمت کے کام شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹو نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام کو بھرپور طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ سموگ اور دھند کے دوران بجلی کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔