پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کے عمل کا آغاز

November 30, 2022

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس فورس میں ٹریفک اسسٹنٹ، کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز، ڈرائیور کانسٹیبلز اور وائرلیس آپریٹرز کی بھرتیوں کے عمل کو سو فیصد میرٹ اور شفافیت پر پورا کیا جائے۔