• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی مشکلات دیکھ کر دل دکھتا ہے، رانا سکندر

لاہور (خصوصی رپورٹر)بچوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تھیلیسیمیاسے متاثرہ بچوں کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا خصوصی پیغام بھجواتے ہوئے ان میں خصوصی تحائف تقسیم کروائے۔ وزیر تعلیم کے نمائندہ وفد نے سندس فاؤنڈیشن میں متاثرہ بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور صوبائی وزیر کی جانب سے انہیں محبت، دعاؤں اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اپنے پیغام میں کہنا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے رانا سکندر حیات نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی مشکلات دیکھ کر دل دکھتا ہے، لیکن ان کی ہمت اور حوصلہ زندگی کی قدر اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کا درس دیتا ہے۔
لاہور سے مزید