• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرگنائزڈ کرائم کی سرکوبی پر خصوصی فوکس جاری رکھا جائے، آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت کرائم کنٹرول سے متعلق مسلسل چوتھا ہفتہ وار جائزہ اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں تمام پولیس ریجنز اور اضلاع کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم میں کمی کے رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز مؤثر اقدامات جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل، ڈکیتی، رابری، بچوں اور خواتین سے زیادتی، تشدد سمیت آرگنائزڈ کرائم کی سرکوبی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن محمد کامران خان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محمد علی نیکوکارا، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس، اے آئی جی مانیٹرنگ، اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی کوآرڈینیشن نے شرکت کی جبکہ سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سمیت متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
لاہور سے مزید