لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ،بھیکے والاموڑ وحدت روڈ پرتیز رفتار موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ اسد ولد ریاض اور 22 سالہ شہروز ولد تنویر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بیدیاں روڈ پر مزدا گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس سے 25سالہ رحمت اللہ موقع پر دم توڑ گیا ۔