• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات لوٹ لئے

لاہور(کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ میں غضنفر علی سے 3 لاکھ 18 ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں نصر اللہ خان سے 3 لاکھ 3 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں ساجد محمود سے 2 لاکھ 98 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ لوئر مال میں جلال احمد سے 2 لاکھ 83 ہزار روپے موبائل فون چھین لیا گیا۔ ٹاؤن شپ سے علی رضا اور لٹن روڈ سے محمد عثمان کی گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو سے احمد علی، ربوی روڈ سے بلال احمد اور مانگا منڈی سے شہباز حسین کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید