لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب اوقاف بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا پیسک ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ایجنڈا آئٹمز بارے تفصیلی بریفننگ دی اجلاس کے دوران محکمہ اوقاف کو کرپشن سے پاک کرنے، ادارے میں اصلاحات، موثر اقدامات اور درباروں پر رکھے کیش باکسر کی آمدن میں کئی گنا اضافہ پر ڈاکٹر احسان بھٹہ اور انکی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا . صوبائی وزیر نے کہا کہ ادارے کے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ان کی تربیت ناگزیر ہے اس لئے تربیتی پروگرامز کو موٹر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے فالو اپ لازم ہے۔