• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک وارڈنز کی ترقی کیلئے اجلاس 25 نومبر کو ہوگا

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری آگئی ، ٹریفک وارڈنز کی ترقی کے لئے اجلاس 25 نومبر کو ہو گا۔ہیڈ آف ٹریفک پولیس پنجاب ڈی آئی جی وقاص نذیر نے مراسلہ جاری کر دیا ۔ٹریفک وارڈنز کو سکیل 14 سے 16 میں بطور سینئر ٹریفک وارڈن ترقی دی جائے گی۔اجلاس لاہور کے سنٹرل پولیس آفس کمپلیکس میں منعقد ہو گا۔متعلقہ دفاتر کو 23 نومبر دوپہر 12 بجے تک ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ۔
لاہور سے مزید