نقیب اللّٰہ قتل کیس، ملزم ڈی ایس پی نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا

December 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ڈی ایس پی قمر احمد نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا، ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ تفتیشی افسر ایس ایس پی عابد قائم خانی نے ذاتی عناد کی بنا پر مجھے کیس میں شامل کیا، 2006میں عابد قائم خانی اور میں ضلع میرپور خاص میں بطور ڈی ایس پی تعینات تھے، 2006میں مجھے پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا کے مقدمے کی انکوائری کا حکم ملا تھا، مقدمے میں تفتیشی افسر عابد قائم خانی کے رشتے دار شامل تھے، عا بد قائم خانی نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے میرا کراچی ٹرانسفر کروادیا، نقیب اللہ کیس میں تفتیشی افسر عابد قائم خانی کے ساتھ تعاون کیا،سابق ایس ایس پی رائو انوار کو ملوث کرنے کا کہا گیا ۔