کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ شب قتل ہونے والے شخص کو اس کے ناخلف بیٹے نے پیسے نہ دینے پر قتل کیا۔ملزم تسبیل نے اپنے باپ مجتبیٰ عباس کو چھری کے 12 وار کر کے قتل کیا۔پولیس کے مطابق جیب خرچ نہ دینے پر بیٹے نے باپ کے سر گردن اور سینے پر چھریوں کے وار کیے۔ مقتول دو بچوں کا باپ تھا ۔پولیس نے بتایا کہ مقتول جیسے ہی گھر پہنچا تو بیٹے نے اس سے پیسوں کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر طیش میں آ کر چھریوں کے وار کیے ۔ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔