کراچی( اسٹاف رپورٹر )اقبال مارکیٹ پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے دوران زخمی و بلاضرب گرفتار ہونے والے ملزمان کا مزید ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ مقابلہ کے بعد زخمی و بلاضرب گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت سجاد ولد نور علی شاہ (زخمی) عبداللہ ولد امیر (بلاضرب) اور واحد ولد سخی جان (بلاضرب) کے ناموں سے ہوئی تھی۔گرفتار ملزمان سے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق موصولہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزماں کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔