کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں سے 2نومولود بچوں کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود گیٹ نمبر 2مشرقی سوسائٹی کے قریب جھاڑیوں سے نومولود بچی کی لاش ملی جسے ریسکیو ادارے کے رضاکاروں نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر ایک ڈولفن چورنگی سرسید لان کے قریب گندی گلی سے ایک نومولود بچے کی لاش ملی ۔دونوں بچوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد غسل و کفن کے لیے چھیپا فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ رواں برس شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی نومولود بچوں کی لاشوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔