• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے کی 10 کلو سے زائد افیون ضبط، خاتون ملزمہ گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )موچکو پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 10کلو سے زائد انتہائی مہلک منشیات افیون (افیم) ضبط کر کے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق عالمی منڈی میں 10 کلو افیون کی قیمت 44 لاکھ سے زائد ہے۔خاتون ملزمہ صوبائی سطح پر منشیات کی ترسیل میں ملوث ہے۔خاتون کے بیگ سے 10 کلو سے زائد منشیات افیون (افیم) برآمد ہوئی۔افیون آفغانستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔ ملزمہ کی شناخت نائلہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ منشیات شہر کے اندرونی علاقوں میں ترسیل کی جاتی تھی۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمہ سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید