کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹ چھپانے اور ٹمپرنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن ہولڈ اپ تیار کر لیا گیا۔آپریشن ہولڈ اپ یومیہ کی بنیاد پر تمام ڈسٹرکٹ میں ایس ایس پی کی نگرانی میں کیا جائے گا ۔ضلعی ایس ایس پی کے ساتھ ٹریفک پولیس کے ایس پی سیکشن افسر متعلقہ ایس ایچ او اور ایکسائز کے افسران بھی موجود ہوں گے ۔آپریشن ہولڈ اپ میں بغیر نمبر پلیٹ یا اپلائیڈ فار رجسٹریشن گاڑی کو ضبط کر کے بلدیہ امپاؤنڈ یارڈ منتقل کیا جائے گا ۔جعلی اور ترمیم شدہ نمبر پلیٹ لگانے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی جبکہ سرکاری نمبر اور گرین پلیٹ گاڑی کو بھی ضبط کیا جائے گا ۔فینسی نمبر پلیٹس اور مونو گرام استعمال کرنے والی گاڑیوں کے موقع پر بھاری چالان اور پلیٹس اتاری جائیں گی ۔