کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے سال 2025کے دوران پیش آنے والے ٹریفک حادثات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2025سے 18دسمبر 2025کے دوران شہر بھر میں 741مہلک ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن کے نتیجے میں 794 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اعداد و شمار کے مطابق مختلف اقسام کی گاڑیاں ان حادثات میں ملوث رہیں جن میں بسیں، ٹرک، ٹرالرز، ڈمپرز، واٹر ٹینکرز، موٹر سائیکلیں، کاریں اور نامعلوم گاڑیاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان موٹر سائیکل حادثات اور نامعلوم گاڑیوں سے پیش آنے والے واقعات میں ریکارڈ کیا گیا۔