• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمبر پلیٹ چھپانے اور ٹیمپرنگ کرنیوالے شہریوں کے خلاف کارروائی شروع

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹ چھپانے اور ٹیمپرنگ کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ۔ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے مختلف پوائنٹس پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کو چیک کیا۔اس دوران سی پی ایل سی کے نمائندے اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں تین تین گھنٹے آپریشن کیا گیا جس میں متعدد گاڑیوں کو ضبط کرنے کے ساتھ چالان بھی کیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹ چھپانے، فینسی نمبر اور ٹیمپرنگ کرنے پر کارروائی ہوگی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید