کراچی( اسٹاف رپورٹر )ملیر سٹی کے علاقے سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر ڈاکخانہ حافظ سویٹس والی گلی میں واقع گھر سے ایک نوجوان کی پھندا لگی ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔متوفی کی شناخت 22 سالہ ارحم ولد حبیب کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔