انٹر بینک میں ڈالر 35؍ پیسے تک سستا

December 02, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 35 پیسے تک کم ہو گئی ، اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی ،یورو کی قیمت میں 2روپے کا اضافہ،پاؤنڈ بھی 4.20 روپے مہنگا ہو گیا ، جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کی کمی سے 224.00روپے سے کم ہو کر 223.70 روپے اور قیمت فروخت 35پیسے کی کمی سے 224.25 روپے سے کم ہو کر 223.90 روپے ہو گئی لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 229.25 روپے اور قیمت فروخت 231.50روپے پر مستحکم رہی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق2 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 244.50روپے سے بڑھ کر 246.50 روپے اور قیمت فروخت 247.00 روپے سے بڑھ کر 249.00روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 4.10روپے کے اضافے سے 283.00 روپے سے بڑھ کر 287.10 روپے اور قیمت فروخت 4.20 روپے کے اضافے سے 285.80 روپے سے بڑھ کر 290.00 روپے ہو گئی۔