دلکش منصوبے کاافتتاح،مال روڈ کی رونقیں بحال ہونگی ،سیکرٹری بلدیات

December 02, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکر ٹری بلدیات سید مبشر حسین نے دلکش منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلکش لاہور منصوبے کا افتتاح ہم سب کے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے کیونکہ اس منصوبے سے لاہور کا تاریخی حسن بحال ہوگا شہر کی اہم شاہراہ مال روڈ کی رونقیں مزید بحال ہوں گی۔