ترقی پسند دانشور یوسف مستی خان پر تعزیتی ریفرنس کل ہوگا

December 03, 2022

لیڈز ( پ ر) عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ کی جانب سے ممتاز ترقی پسند دانشور اور انقلابی رہنما یوسف مستی خان پر تعزیتی ریفرنس اتوار4 دسمبر دوپہر 2 بجے ذوم پر منعقد ہو گا۔ تقریب کی صدارت یوسف مستی خان کے دیرینہ ساتھی مانچسٹر سے نامور ترقی پسند دانشور ذاکر حسین ایڈووکیٹ کریں گے۔ عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے صدر اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر اختر حسین ایڈووکیٹ، بلوچستان سے پارٹی کے نائب صدر اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر عبداللہ خان صافی، ترقی پسند ادیب و مارکسی دانشور محمد مسعود خالد، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے روحِ رواں و سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی، کینیڈا سے نامور ترقی پسند دانشور بیرسٹر حامد بھاشانی خان، لندن سے نامور ترقی پسند ادیب و کالم نویس تنویر زمان خان، عوامی ورکرز پارٹی کے برطانیہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران نذہت عباس اور ڈاکٹر احمد توحید خان، امریکہ میں اینٹی ریسزم اور سول رائٹس تحریک کے رہنما منظور چیمہ، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن پنجاب کی صدر نصرت بشیر ظفر، عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کی صدر عابدہ چوہدری ایڈووکیٹ، عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے صدر محبوب الہیٰ بٹ، جنرل سیکرٹری لالہ محمد یونس اور ساوتھ ایشین پیپلز فورم برطانیہ کے کوآرڈینیٹر پرویز فتح اظہار خیالات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔تعزیتی ریفرنس میں یوسف مستی خان کی زندگی، سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی ،ریفرنس میں دُنیا بھر سے ترقی پسند سیاسی و سماجی کارکن شرکت کریں گے۔