مچل مارش تین ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

December 03, 2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث 3 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔انہوں نے آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ بگ بیش لیگ اور دورہ بھارت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔مچل مارش بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مارش اب آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل ہی مکمل فٹ ہوکر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔