انٹر آرٹس پرائیویٹ اور ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

December 03, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس پرائیویٹ او ر آرٹس ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں سید علی جواد نقوی ولد اسد عباس رول نمبر 41794 نے ٹوٹل 1100میں سے 962 نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن، یسریٰ بنت محمد سہیل رول نمبر 66613 نے 933نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ اسماء بی بی بنت محمد ریاض الاسلام رول نمبر 66507 نے 932نمبرز ا ے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 4077امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 3859امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2161امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 56فیصد رہا۔