تین لڑکیاں اغواء

December 03, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں تین دوشیزاؤں کو اغوا کر لیا گیا۔تھانہ صادق آباد پولیس کو جاوید نے درخواست دی کہ میری20 سالہ بیٹی (ک) اغواء ہو گئی۔تھانہ بھارہ کہوکے علاقے میں شریف کی دختر کو حماد وغیرہ نے،سہالہ کے علاقے میں عبدالرزاق کی ہمیشیر ہ کو نامعلوم نے اغوا کرلیا۔ تھانہ آبپارہ پولیس کو( م) نے بتایاکہ ذیشان اور رامش نے اسکے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔