سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور والدہ پر فرد جرم عائد

December 06, 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نواز اور اس کی والدہ ثمینہ شاہ پر فرد جرم عائدکردی ۔ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے 14دسمبر کو طلب کر لیا ہے ۔ اس سے قبل عدالت نے مرکزی ملزم کی والدہ کی کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔تفصیلات کے مطابق سارہ انعام کے قتل پر ملزمان کے خلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔