حکمران ٹولے کوالیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے، تحریک انصاف

December 06, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان صدر شالامار ٹاؤن عبدالکریم خان سابقہ ایم این اے ڈاکٹر نوشین حامد معراج نائب صدر لاہور چوہدری عبدالرحمان روبینہ شاہین ذوالفقار ککو بھائی میاں عباد فاروق ارشد خان ملک رمضان اور چودھری شہباز نے پی پی ،149 شمالی لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکمران ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے انہیں عوامی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دم لیں گے عمران خان نے بلا تفریق عوام کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی۔ بعد ازاں میاں رضوان کے گھر پر زبیر نیازی اور چودھری عبد الرحمن کی آمد اس موقع پر شمالی لاہور سے محمد شاہد مہر اشفاق اور محمد ارشد نے نون لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔