مسجد الحرام میں 4 زبانیں بولنے والا سیکیورٹی اہلکار کون ہے؟

December 06, 2022

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

مسجد الحرام میں حسام الرفاعی نامی سیکیورٹی اہلکار نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابقحسام الرفاعی 4 زبانیں بول سکتا ہے جس سے وہ یہاں آنے والے نمازیوں اور معتمرین کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

حسام الرفاعی نے یہ زبانیں مشق کر کے اور مسجد الحرام میں آنے والے زائرین سے بات چیت کر کے سیکھی ہیں۔

حسام کے مطابق 4 زبانیں سیکھ کر اسے آنے والے زائرین کو نقل و حرکت اور دیگر امور میں رہنمائی فراہم کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔

الرفاعی نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں اپنے احساسات اور پانچ سال سے مسجد الحرام میں کام کرنے کے اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللّٰہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

حسام الرفاعی نے کہا کہ اللّٰہ نے مجھے لوگوں کے درمیان سے الگ کر کے مقدس ترین مسجد میں کام کرنے کا اعزاز دیا تا کہ میں آنے والوں کا خادم بن سکوں، یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔