اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے K الیکٹرک کیخلاف شکایات کے انبار

December 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سےکے۔ الیکٹرک کے خلاف شکایات کے انبار ، لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10سے 14گھنٹے تک پہنچ چکا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیرصدارت کے الیکٹرک انتظامیہ، اراکین اسمبلی اور سیاسی رہنماؤں کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب،سینیٹر یوسف بلوچ، سیکریٹریتوانائی سندھ ابوبکر مدنی ،کے الیکٹرک کے سی او مونس علوی اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس میں اراکین اسمبلی نے کے الیکٹرک کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے۔