پاکستان میں گرین ہاؤس گیس کا اخراج کل دنیا کا 0.8 فیصد

December 07, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)سی پی ڈی آئی کی جانب سے پاکستان کے تعاون سے"ماحولیاتی تبدیلیوں کے خاتمے اور موافق ماحول کی فراہمی میں مقامی حکومت کا کردار"کے عنوان سے صوبائی کانفرنسہوئی ۔ سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ سید مبشر حسین نے کہا کہ شہری کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے سے گریز کریں۔ زبیر فیصل عباسی نے کہا کہ موسمیاتی تغیر اور اسکی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے ،معظم علی جنجوعہ پراجیکٹ منیجرنے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے میدان میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔محمود مسعود تمنا، ڈی جی شکایات اور انکوائری محکمہ لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ پاکستان میں گرین ہاؤس گیس کا اخراج کل دنیا کا 0.8 فیصد ہے پروفیسر ڈاکٹر عارفہ طاہر، طاہر مہدی،ایڈووکیٹ مبین،کنول لیاقت، عظمی کاردار، کنول پرویز اور ثانیہ کامران نے بھی خطاب کیا۔