کار فری زون کے قیام، ٹریفک کے ایام مخصوص کرنے پر غور

December 07, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت نے صوبائی تحفظ ماحول پالیسی کو تازہ ترین عالمی معیارات سے ہم آہنگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر تحفظ ماحول محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت پنجاب اینوائرنمنٹ پروٹیکشن کونسل کا اجلاس ہوا۔ لاہور میں کار فری زونز کے قیام اور وہاں ٹریفک کے ایام مخصوص کرنے پر غور کیا گیا۔