ڈی جی اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری، رشوت لینے والے کانسٹیبل کو گرفتار کروادیا

December 07, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے منظم مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار کورٹ ہاؤس اینٹی کرپشن ہیڈ آفس میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔ گاڑی کی رجسٹریشن کروانے کے عوض 15ہزار روپے رشوت لینے والے کانسٹیبل کو گرفتار کر و ادیا۔