انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے آبادی محفوظ مقامات پر منتقل

December 08, 2022

جکارتا (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے جاوا میں بلند آتش فشاں میں زور دار دھماکے کے بعد لاوا ابلنا شروع ہوگیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت کی جانب سے فوری انتباہ جاری کیا گیا اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں ماہرین کی ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔ واقعے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتش فشاں پھٹنے سے فضا میں دھویں کے گہرے بادل چھا گئے،تاہم پروازوں کا سلسلہ جاری رہا۔