قائد آباد تھانے کے احاطے سے 3 پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں

December 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں موٹر سائیکل چور سرگرم شہر ی تو کجا نامعلوم چور ایک ہفتے کے دوران 3 پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکلیں لے اڑے ، جن میں سب انسپکٹر احمد یار، اہلکار ادریس اور ندیم جٹ شامل ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق تینوں موٹر سائیکلیں قائد آباد تھانے کے احاطے سے چوری ہوئی ہیں۔