حسین شہید سرور ایڈووکیٹ کی والدہ کی رحلت پر فاتحہ خوانی

December 09, 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر کے سابق سینئر وزیر اور مرکزی صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے لوٹن کی معروف شخصیت سید حسین شہید سرور ایڈووکیٹ کی کوٹلی رہائش گاہ پر جا کر کی والدہ کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ چوہدری محمد یٰسین کے علاوہ عجائب چوہدری ایڈووکیٹ اور سردار ظفر اقبال ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف اور سرہوٹہ نمبر 2کوٹلی کی ممتاز شخصیت چوہدری وقاص احمد نے بھی حسین شہید سرور ایڈووکیٹ کے گھر جاکر تعزیت کی اور ان کے ساتھ رنج و غم کا اظہار کیا۔