انڈوں کی قیمت283روپے درجن تک جاپہنچی

December 10, 2022

راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی) انڈے اورمرغی شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئے۔ راولپنڈی ڈویژن میں گزشتہ روز پولٹری مارکیٹ کمیٹی راولپنڈی نے زندہ مرغی 277روپے کلو جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 283روپے مقرر کی تھی ۔ ادھر پولٹری حکام کا کہنا ہے کہ حکومت مرغیوں کی فیڈ کے حوالے سے انکی مشکلات کا جائزہ لے تو قیمتوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔